
کراچی (شوبز ڈیسک )پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان چالیس برس کی ہو گئیں ۔اداکارہ نے گزشتہ روز 21 دسمبر کو اپنی 40 ویں سالگرہ منائی۔اس موقع پر ساتھی فنکاروں اور ان کے مداحوں نے ماہرہ خان کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ماہرہ خان نے سالگرہ سے متعلق ملنے والے پیغامات کو اپنے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا ہے۔