شوبز

اداکارہ ماہرہ خان کی خاتون مداح کس بات پر زاروقطار رونے لگی؟

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کو اپنے سامنے دیکھ کر جذباتی ہوگئی

کراچی (کھوج نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار اور مایاناز اداکارہ ماہرہ خان کی مداح انہیں دیکھ کر جذباتی ہوگئی اور تصاویر بنواتے ہوئے روتی رہی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ ماہرہ خان کو ان کی مداح کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کو اپنے سامنے دیکھ کر جذباتی ہوگئی اور اس کے جذبات آنسوں کی شکل میں آنکھوں سے بہنے لگے۔

اس موقع پر موجود دیگر لوگوں نے ماہرہ خان کی تصویر ان کی مداح کے ہمراہ بنائی جس میں اداکارہ مسکراتی رہیں اور مداح روتی رہی۔ماہرہ خان نے اہنی اس مداح کو گلے سے لگایا، پیار کیا اور اس وقت تک ساتھ رہنے کی پیشکش بھی کی جب کہ وہ اپنے جذبات پر قابو نہ پالے۔

جمائما نے عمران خان کے پوسٹر والی کونسی تصویر شیئر کی؟ تھرتھرلی مچا دینے والی خبر آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button