شوبز

سلمان خان نے ہنی سنگھ سے کیا ڈیمانڈ کی؟

سلمان خان نے اپنی فلم کے گانے کے ریپ کے لیے ہنی سنگھ کا انتخاب کیا

ممبئی ( شو بز ڈیسک )بھارت کے مشہور ریپر و گلوکار ہنی سنگھ کی دستاویزی فلم نیٹ فلکس پر ریلیز کردی گئی ہے جس میں ان کی زندگی کے اتار چڑھاؤاور کامیابیوں کو دکھایا گیا ہے۔ہنی سنگھ کی ریلیز ہونے والی دستاویزی فلم میں دکھایا گیا کہ کس طرح انہوں نے سلمان خان کے ساتھ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں کام کیا، انہوں نے اس فلم کے حوالے سے کچھ باتیں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

ہنی سنگھ نے کہا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے انہیں کسی کا بھائی کسی کی جان کا گانا لیٹس ڈانس چھوٹو موٹو بھیجا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں میں اس کا ریپ بناوں، ہنی سنگھ کے مطابق سلمان خان اگلے 2 دنوں میں اس گانے کی شوٹنگ کرنے والے تھے اور مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ اس گانے کو ریپ کے انداز میں گانا چاہیں گے۔

دستاویزی فلم کا دلچسپ حصہ وہ تھا جس میں سلمان خان خود آئے اور یہ بتایا کہ انہیں کیوں لگتا ہے کہ ہنی سنگھ اس گانے کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے اور اسی لمحے انہیں ہنی سنگھ کا خیال آیا اس لیے انہوں نے ریپ کے لیے یہ گانا ہنی سنگھ کو دے دیا۔ ہنی سنگھ اسٹوڈیو گئے اور آدھے گھنٹے میں انہوں نے ریپ ختم کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button