شوبز
اداکارہ کی ویڈیو وائرل ،مداح حیران
بالی وڈ کی اداکارہ وامیکا گبی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گانے پر ڈانس کی ریہرسل کر رہی ہیں ،جس پر صارفین نے ان کے انداز کو کافی پسند کیا ہے

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی اداکارہ وامیکا گبی نے انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں گانے پر ڈانس کی ریہرسل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کیا کہا سب نے؟ مجھے سنائی نہیں دیا برائے کرم کمنٹ سیکشن میں آکر بتائیں۔اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور انہیں دوسری جنریشن کی ایشوریا رائے قرار دے رہے ہیں۔
وامیکا گبی کی ورون دھون کے ساتھ بالی ووڈ ڈیبیو فلم بے بی جان باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی لیکن وامیکا پھر بھی بھارت میں نیشنل کرش بنی ہوئی ہیں۔وامیکا گبی ورسٹائل اداکارہ ہیں جنہوں نے پنجابی، ہندی، تامل اور ملیالم فلموں کے ساتھ ساتھ ویب سیریز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔