شوبز

بالی وڈ ستاروں کی زندگیاں خطر ے میں ، ایک کے بعد ایک اور دھمکی

بالی وڈ سٹار سلمان خان کے بعد اب بشنو گینگ کی جانب سے کا میڈین کپل شرما، سوگندھا مشرا، اداکار راجپال یادیو اور کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کو بھی قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں

ممبئی (شوبز ڈیسک )میڈیا تفصیلات کے مطابق کامیڈین کپل شرما، سوگندھا مشرا، اداکار راجپال یادیو اور کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کو بھی قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ جس کے بعد انھوں نے پولیس سے رابطہ کیا ہے۔ ان بالی ووڈ شخصیات کو بشنو نامی شخص کی جانب سے بذریعہ ای میل دھمکی دی گئی ہے اور ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ ان پر نظر رکھی جارہی ہے۔

راج پال یادیو کی اہلیہ نے اس دھمکی آمیز ای میل کی شکایت نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے ، جبکہ سوگندھا مشرا اور ریمو ڈی سوزا نے بھی شکایت درج کرائی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ای میل بھیجنے والے نے دھمکی دی ہے کہ اگر 8 گھنٹے میں اس کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو اس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔ تاہم دھمکی دینے والے کے مطالبات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

بالی ووڈ کے ستاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ پرانا ہے۔ سلمان خان اور شاہ رخ خان کو کئی بار دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں جبکہ سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیقی کو گزشتہ سال اکتوبر میں ان کے گھر کے قریب گولی مار دی گئی تھی۔

حال ہی میں اداکار سیف علی خان پر بھی جان لیوا حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button