شوبز

سیف علی خان کو اسپتال کس نے پہنچایا ؟میڈیکل رپورٹ نے نئے سوالا ت جنم دے دیے

ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق سیف علی خا ن کوان کے خاندان کے قریبی دوست افسر زیدی نے ہسپتال پہنچایا،لیکن سیف پر حملہ رات 2:30بجے ہوا لیکن ان کو اسپتال چار بجے پہنچایا گیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر ان کے گھر میں ہوئے حملے کے بعد اسے اس واقعے سے متعلق بہت سے سازشی نظریات سامنے آئے ہیں، خاص طور پر اس بارے میں کہ زخمی حالت میں سیف ممبئی کے لیلاوتی اسپتال کیسے پہنچے۔

ابتدائی طور پر کہا گیا کہ ان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان نے والد کو اسپتال پہنچایا لیکن بعد میں کہا گیا ان کے بیٹے تیمور نے ہسپتال پہنچایا ہے ،ان سب کے بعد میں رکشہ ڈرائیور کے بیان سامنے آیا کہ میں ان کو ہسپتال کے کر پہنچا تھا۔ ان سب کے بعد اب اداکار کی کی میڈیکو لیگل رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں دعوی کیا گیا کہ اداکار کو ایک خاندانی دوست افسر زیدی نے اسپتال پہنچایا تھا۔

علاوہ ازیں اس میڈیکل فارم نے سیف کے اسپتال کے بارے میں بھی کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ شیئر کی گئی اسپتال کے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ افسر زیدی نامی ایک خاندانی دوست اداکار کو آٹو رکشہ میں اسپتال لے کر پہنچے تھے۔رپورٹ کے مطابق 54 سالہ اداکار پر رات گئے 2.30 بجے نامعلوم شخص نے حملہ کی اور انہیں کمر کے نچلے حصے، کلائی، گردن کی طرف، کندھے اور کہنی پر خراشوں والے زخم آئے ۔رپورٹ کے مطابق اداکار کو علی الصب4:11 بجے اسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ حملہ رات 2.30 بجے ہوا تھا۔

اداکار کے اسپتال پہنچنے میں تاخیر نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں، جبکہ سیف کی ستگورو شرن کی رہائش گاہ بھی لیلاوتی اسپتال سے صرف 2 کلومیٹر دور ہے جہاں ان کا علاج ہوا ہے۔میڈیکل رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ‘زخموں کا سائز 0.5 سینٹی میٹر سے لے کر 15 سینٹی میٹر تک تھا’۔

سیف کے دوست کے ساتھ اسپتال پہنچنے کے انکشاف سے رپورٹ نے ان قیاس آرائیوں کو ختم کردیا کہ اداکار کس کے ساتھ اسپتال گئے تھے البتہ 2 گھنٹے کی تاخیر نے نئے سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button