شوبز

شادی کے بعد نیلم منیر شوبز میں کام کریں گئیں یا نہیں؟اداکارہ نے بتا دیا

کراچی (شوبز ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے حال ہی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے یو اے ای میں مقیم محمد راشد سے دبئی میں محبت کی شادی ہوئی تھی۔شادی کے بعد نیلم منیر نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کرکے سب سے پہلے تو شادی پر مبارک باد اور دعائیں دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ پہلے کی طرح کام کرنے کیلیے تیار ہیں۔

شادی کی وجہ سے نیلم منیر نے انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم اس تصویر میں وہ ایک بار پھر واپسی کی تیاری کرتی نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میں شاندار وقت گزار کر اب واپس آگئیں ہوں اور اب کام کرنے کیلیے ایک نئی سوچ کے ساتھ پرجوش ہوں۔انھوں نے کہا اداکاری کی وجہ سے مجھے یہ عزت ملی ہے اور اس کو جاری رکھ کر میں اور عزت کمانا چاہتی ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button