شوبز

تین گلوکاروں کی ایک ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم ،بھارتی گلووکار ہنی سنگھ اور جیسن ڈیرولو کی ایک ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے ،صارفین کا کہنا ہے ان تینوں کا ایک ساتھ ہوا کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے

دبئی(شوبز ڈیسک)پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں دبئی میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا، جس کے بعد وہ ہنی سنگھ اور جیسن ڈیرولو کے ساتھ ایک شاندار دعوت میں شریک ہوئے۔تینوں نے ایک ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس سے مداح یہ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ کیا کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ عاطف سیاہ قمیص اور مماثل جینز کے ساتھ سلور رنگ کی جیکٹ میں ملبوس تھے، ہنی سنگھ نے سبز رنگ کا کوآرڈ سیٹ پہنا تھا، دوسری طرف جیسن نے سیاہ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

سوشل میڈیا پر یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے جیسن نے کیپشن میں پاکستان، بھارت اور دبئی کے جھنڈے بھی شامل کیے۔شائقین تینوں کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت خوش نظر آئے اور اندازے لگانے لگے کہ کیا کچھ بڑا کام ہونے جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button