شوبز

نورا فتیحی نیا کیا کرنے جا رہی ہیں جس سے مداح پر جوش ہو گئے ہیں

بالی اداکارہ اور مشہور ڈانسر نورا فتیحی اتھیرون بیلی اور معروف پروڈیوسر ٹومی بران کے ساتھ اپنے نئے میوزک پروجیکٹ کی تیاری کر رہی ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک )نورا فتیحی نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ ٹومی براؤن کے ساتھ موجود ہیں اور انہوں نے کیپشن میں لکھا، "اس طرح باس بیٹھتے ہیں،ہم کچھ بڑا بنا رہے ہیں 2025 میں کچھ بڑا ہونے والا ہے۔

اس پوسٹ نے مداحوں میں بے حد جوش پیدا کر دیا ہے کیونکہ یہ ان کے عالمی میوزک کیرئیر میں ایک اور بڑی کامیابی ہو سکتی ہے۔نورا فتیحی کا پچھلا گانا "اسنیک” زبردست ہٹ رہا تھا، جس میں جیسن درولو اور ٹومی بران بھی شامل تھے۔ یہ گانا 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ویڈیو بنا اور اسپاٹیفائی گلوبل چارٹس میں ٹاپ 3 میں شامل ہو ا تھا۔

نورا فتیحی کے اس نئے میوزک پروجیکٹ کی تفصیلات ابھی خفیہ ہیں لیکن مداح پہلے ہی پرجوش ہو چکے ہیں کہ یہ عالمی میوزک اسٹیج پر ان کا ایک اور بڑا قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button