شوبز

بھارتی اداکارہ اروشی کا فحش ڈانس ، صارفین کی شدید تنقید

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا اپنی نئی فلم ڈاکو مہاراج کے ایک گانے میں فحش ڈانس کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہیں

ممبئی(شوبزڈیسک )بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا اپنی نئی فلم ڈاکو مہاراج کے ایک گانے میں فحش ڈانس کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہیں۔اروشی روٹیلا اور ننداموری بالا کرشنا کی فلم کے گانے دابیدی ڈبیدی کی کوریو گرافی کو سوشل میڈیا صارفین نے غیر اخلاقی قرار دیا ہے۔گانے کی ویڈیو میں 64 سالہ اداکار کے ساتھ اروشی روٹیلا کے کچھ ایسے مناظر دکھائے گئے ہیں جن پر لوگوں نے شدید تنقید کی ہے اور اسے فحش قرار دیا جارہا ہے۔

گانے پر شدید تنقید کے بعد اروشی روٹیلا نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کچھ غیر معمولی نہیں کیا، اور انہیں اس طرح کے ردعمل کی توقع نہیں تھی۔اروشی کا کہنا ہے کہ دابیدی ڈبیدی گانا بالا کرشنا کے مداحوں کیلیے ڈیزائن کیا گیا تھا، اور اس کے بول بھی ان کی سوچ کے مطابق ترتیب دیے گئے تھے۔انہوں نے کہا، جب آپ میرے ریہرسل کلپس دیکھیں گے، تو آپ کو پتہ چلے گا کہ سب کچھ بہت اچھا ہوا۔ یہ کسی بھی دوسرے گانے کی طرح تھا۔ میں ماسٹر شیکھر کے ساتھ کام کر رہی تھی، جن کے ساتھ میں نے پہلے بھی تین بار کام کیا ہے۔ تو ایسا نہیں تھا کہ میں کچھ غیر معمولی کر رہی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ریہرسل کے دوران سب کچھ منصوبے کے مطابق تھا، اور انہیں اس طرح کے ردعمل کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیکن سچ کہوں تو، سب کچھ اچانک ہوا، اور یہ جاننا مشکل ہے کہ لوگ کوریوگرافی کے بارے میں ایسا کیوں کہہ رہے ہیں۔ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ اس طرح قبول کیا جائے گا، کیونکہ ریہرسل کے دوران سب کچھ منصوبے کے مطابق تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button