شوبز
اداکارہ راکھی ساونت پاک بھارت میچ میں کس کو سپورٹ کر رہی ہیں ؟اداکارہ کے بیان نے سب کو چونکا دیا
راکھی نے کہا کہ وہ بھارت کی بیٹی ہیں اور پاکستان کی ہونے والی بہو ہیں اس لیے وہ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کررہی ہیں

دبئی (شوبز ڈیسک )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز جاری ہیں جس میں اب تک کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔راکھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے جس میں انہیں کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس دوران راکھی نے ایک شرٹ زیب تن کر رکھی ہے جس کی انوکھی بات یہ ہے کہ اس پر پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کا نام لکھا ہوا ہے۔
اداکارہ راکھی سے جب یہ پو چھا گیا کہ آپ کس کو سپورٹ کررہی ہیں تو راکھی نے کہا کہ وہ بھارت کی بیٹی ہیں اور پاکستان کی ہونے والی بہو ہیں اس لیے وہ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کررہی ہیں۔
اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔



