شوبز
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلاکو پاک بھارت میچ کے دوران کیک کس نے بھیجا؟
اداکارہ اروشی نے کرکٹ اسٹیڈیم سے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے،جس میں ان کے اسٹاف کی جانب سے ان کو سالگرہ کا کیک بطور سرپرائز دیا گیا ہے

دبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ اروشی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرکٹ اسٹیڈیم سے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سالگرہ کے کیک کے ساتھ موجود ہیں جو انہیں ان کے اسٹاف کی جانب سے بطور سرپرائز دیا گیا۔
گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس اروشی نے کیک پکڑا ہوا ہے جبکہ ساتھ میں ان کی اسٹاف ممبر بھی موجود ہیں۔ اداکارہ نے میچ کے دوران کیک کاٹا جس نے کرکٹ کے شائقین اور اداکارہ کے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔
اروشی کی دبئی میں میچ کے دوران موجودگی کو سوشل میڈیا صارفین ایک مرتبہ پھر نسیم شاہ سے جوڑتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اداکارہ اس مرتبہ بھی نسیم شاہ کی دیوانگی میں ہی دبئی پہنچیں ہیں۔



