شوبز

پرینیتی چوپڑا کی زندگی میں کیا ہوا؟ خوفناک راز سے پردہ اٹھ گیا

ان کی زندگی میں ایک وقت تھا جب ان کے والد کے پاس سالگرہ کے لیے کیک خریدنے کے پیسے بھی نہیں تھے اور رس گلہ یا رس ملائی لے کاٹ لیا کرتی تھیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن پرینیتی چوپڑا کی زندگی میں کیا ہوا؟ اس حوالے سے خوفناک راز سے پردہ اٹھ گیا ہے جس کے بعد کھلبلی مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق شوبز کی چکا چوند اور لائف اسٹائل کئی لوگوں کو حقیقت نہیں دکھا پاتی، ایسا ہی کچھ پرینیتی چوپڑا کی زندگی کی کہانی ہے۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کی زندگی میں ایک وقت تھا جب ان کے والد کے پاس سالگرہ کے لیے کیک خریدنے کے پیسے بھی نہیں تھے۔ پرینیتی کے مطابق والد کیک کی جگہ رس گلہ یا رس ملائی لے آتے تھے اور وہ کیک کے بجائے وہی کاٹ لیا کرتی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا ان ہی سالوں کے دوران جب ان کے مالی حالات ٹھیک نہیں تھے، تب ان کے نانا نانی جو بے حد امیر تھے اور کینیا میں رہائش پذیر تھے، وہ اداکارہ اور ان کے دونوں بھائیوں کو بزنس کلاس میں کینیا لے جایا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا مجھے یاد ہے، امبالا میں ہمارے پاس کچھ نہیں ہوتا تھا لیکن جب ہم ہر سال دو ماہ کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں میں کینیا جاتے تو میں وہاں امیروں والی زندگی گزارتی۔ پرینیتی نے کہا انہوں نے بچپن سے ہی ہر قسم کے ماحول کو دیکھا ہے، پھر وہ غریبی ہو یا امیری، اسی لیے انہیں لگتا ہے کہ وہ ہر طرح کے ماحوں میں رہ سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button