سلمان خان اور رشمیکا مندانا نے فلم سکندر کے لیے کتنا معاوضہ لیا ہے؟
سلمان خان نے فلم سکندر کے لیے 120 کروڑ بھارتی روپے کا معاوضہ وصول کیا ہے جب کہ رشمیکا منڈانا نے 5 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم سکندر سب سے زیادہ انتظار کے بعد ریلیز کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے جو کئی عرصے سرخیوں میں رہنے کے بعد آخر کار عید پر ریلیز کی جائے گی۔ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈکشن میں بننے والی فلم سکندر کی ہدایت کاری کے فرائض اے آر مروگادوس نے انجام دیے جب کہ فلم کا بجٹ 400 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے فلم سکندر کے لیے 120 کروڑ بھارتی روپے کا معاوضہ وصول کیا تاہم یہ واضح نہیں کہ سلمان نے پروفٹ شیئرنگ ماڈل کا انتخاب فلم سکندر کیلئے بھی کیا یا نہیں۔فلم میں سلمان خان کے علاوہ رشمیکا منڈانا بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، دونوں پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے مبینہ طور پر اس فلم کے لیے 5 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے اور کاجول اگروال کو مبینہ طور پر اس پروجیکٹ کے لیے 3 کروڑ روپے معاوضہ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔



