شوبز
سلمان خان کی پاکستان آنے کی افواہیں’ ہندو انتہاء پسندوں کی دھمکیاں
میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہوں، وہ حکومت اور ویزے کی اجازت لے کر آسکتے ہیں: بالی ووڈ سٹار سلمان خان کا بیان

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان جو کہ ان دنوں اپنی فلم ”سکندر” کی پروموش میں مصروف ہیں ان کے متعلق پاکستان آنے کی افواہوں پر ہندو انتہاء پسندوں نے دھمکیاں لگا دی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ‘سکندر’ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 30 مارچ کو بڑے پردے پر ریلیز کی جائے گی۔ اداکار نے کہا کہ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔ سلمان خان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے؟ اس کے جواب میں سپر اسٹار نے کہا کہ میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہوں، وہ حکومت اور ویزے کی اجازت لے کر آسکتے ہیں۔