شوبز
کروڑوں کی مالکن ،کون ہے بھارت کی سب سے مہنگی اداکارہ؟ نام جان کر سب حیران
بھارتی اداکارہ نے معروف فلم ساز ایس ایس راجا مولی کی ایک فلم میں مہیش بابو کے مدمقابل کام کرنے کے 30 کروڑ روپے معاوضہ لیا

ممبئی(شوبز ڈیسک )دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور نین تارا سے مہنگی ترین اداکارہ ہونے کا اعزاز چھین لینے والی اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ پریانکا چوپڑا ہیں۔پریانکا چوپڑا ساوتھ انڈین فلموں کے کامیاب ترین ہدایت کار اور فلم ساز راجا مولی کی نئی فلم SSMB29 میں کام کر رہی ہیں۔اس فلم میں پریانکاچوپڑا کے مدمقابل ساوتھ انڈین سپر اسٹار مہیش بابو ہیں اور یہ فلم بھارت کی سب سے مہنگی فلم ہوگی جس پر تقریبا ایک ارب بھارتی روپے لاگت آئے گی۔پریانکا چوپڑا اپنے شوہر کے ساتھ لاس اینجلس میں رہائش پذیر ہیں اور انھوں نے ایمیزون پرائم ویڈیو کی سیریز سیٹاڈل کیلیے 41 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا تھا۔