شوبز

مداحوں کے لیے بری خبر ،مزاحیہ اداکار انور مقصودکے ڈرامے پر پابندی،مگر کیوں؟

ملک کے مشہور و معروف مزاحیہ فنکار انور مقصود کے نئے ڈرامے ریسٹ ہاؤس پر اچانک پابندی عائد کر دی گئی ہے،

کراچی(شوبز ڈیسک) ملک کے مشہور و معروف مزاحیہ فنکار انور مقصود کے نئے ڈرامے ریسٹ ہاؤس پر اچانک پابندی عائد کر دی گئی ہے، جو ان کے مداحوں کے لیے ایک بری خبر بن کر سامنے آئی ہے۔ اس ڈرامے کی کہانی دو خواتین کے گرد گھومتی ہے جو ایک طنزیہ اور معاشرتی کہانی ہے، اب تک اس ڈارامے کو آٹھ بار پیش کیا جا چکا تھا جبکہ مزید آٹھ شوز باقی تھے۔

ڈرامے میں DHA اور سابق وزیر اعلی میاں شہباز شریف کا ذکر بھی کیا گیا ہے، جس کے باعث خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ عوامل پابندی کی ممکنہ وجوہات ہو سکتے ہیں۔

انور مقصود کا شمار ملک کے ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہمیشہ سچ کو مزاح کے پردے میں بیان کیا اور عوام کو نہ صرف محظوظ کیا بلکہ اہم مسائل پر سوچنے پر مجبور بھی کیا۔ ریسٹ ہاؤس پر لگنے والی یہ پابندی اظہارِ رائے کی آزادی اور فنکارانہ خودمختاری پر ایک سوالیہ نشان ہے، جس پر فنون لطیفہ سے وابستہ حلقے تشویش کا اظہارکررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button