شوبز

اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ لندن میں اوباش نوجوانوں کی بدتمیزی،ہمایوں سعید بھی کچھ نا کرسکے

ماہرہ خان کو لندن کے علاقے الفورڈ میں واقع انڈو پاک سپر مارکیٹ میں اپنی آنے والی فلم لوو گرو کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران ہراساں کیے جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ماہرہ خان ہمایوں سعید کے ہمراہ ایونٹ میں شریک تھیں

لندن(شوبز ڈیسک)ماہرہ خان سے لندن میں فلم لو گرو کے پروموشنل ایونٹ کے دوران اوباش نوجوانوں نے بدتمیزی کی، اداکارہ کو ہراسانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو لندن کے علاقے الفورڈ میں واقع انڈو پاک سپر مارکیٹ میں اپنی آنے والی فلم لوو گرو کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران ہراساں کیے جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ماہرہ خان ہمایوں سعید کے ہمراہ ایونٹ میں شریک تھیں، تاہم اس کے دوران سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہجوم پر قابو نہ پایا جا سکا اور وہاں موجود چند افراد نے اداکارہ کو ہراساں کیا۔

اداکارہ کو ہجوم میں موجود اوباش نوجوانوں نے اس وقت ہراساں کیا جب وہ مشکل سے دھکم پیل کے دوران اسٹور کے اندر داخل ہوئیں، ان افراد نے انہیں نامناسب انداز میں چھوا، جس پر ماہرہ واضح طور پر پریشان اور نالاں دکھائی دیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اسٹور کی چھت پر جا کر مداحوں کو ہاتھ ہلانا چاہتی تھیں، جو اس ایونٹ کا حصہ تھا۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں ماہرہ اور ہمایوں کو چھت سے ہاتھ ہلاتے دیکھا گیا۔اس واقعے پر تاحال ماہرہ خان یا ایونٹ کے منتظمین کی جانب سے کوئی باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا۔معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم لو گرو 6 جون کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button