شوبز

9سال بعد نیلم منیر کی شادی سے متعلق پیشگوئی حرف بہ حرف درست ثابت

اداکارہ نیلم منیر کی حال ہی میں شادی دبئی کے ایک نوجوان کے ساتھ ہوگئی اور حیران کن اس ے متعلق 9 سال قبل ایک پیشن گوئی بھی کی گئی تھی

کراچی(شوبز ڈیسک)خوبصورت اداکارہ نیلم منیر کی حال ہی میں شادی دبئی کے ایک نوجوان کے ساتھ ہوگئی اور حیران کن اس ے متعلق 9 سال قبل ایک پیشن گوئی بھی کی گئی تھی۔یہ قصہ سال دو سال کا نہیں بلکہ پورے نو برس پرانی بات ہے جب نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں موجود نجومی نے نیلم منیر کی شادی کے بارے میں پیشن گوئی کی تھی۔

قسمت کا حال اور ستاروں کی چال بتانے والے اس نجومی نے کہا تھا کہ اداکارہ نیلم منیر کی شادی کسی عرب ملک میں ہوگی۔نجومی نے مزید بتایا تھا کہ نیلم منیر کا شریکِ حیات یا تو عرب ہوگا* یا پھر وہاں مشرق مقیم کوئی پاکستانی نوجوان ہوگا۔اس بات پر نیلم منیر کو بھی بالکل یقین نہیں تھا اور پھر اس نجومی کی یہ پیشن گوئی ہر ایک کے دماغ سے محو ہوکر رہ گئی تھی۔پھر رواں برس نیلم منیر کی شادی ہوئی اور حیران کن طور پر ان کے دلہا کا تعلق پاکستان سے ہے لیکن وہ دبئی میں مقیم ہیں اور کافی عرصے سے وہیں ملازمت کر رہے ہیں۔

اب جب کہ 9 سال بعد نیلم منیر کی شادی سے متعلق پیشگوئی حرف بہ حرف درست ثابت ہوگئی تو اس نجومی کا وہ دعوی بھی پھر سے تازہ ہوگیا جو اب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔

اداکارہ نیلم منیر کو جب اس پیشنگوئی کی یاد دلائی گئی تو انھوں نے اسے مسکراتے ہوئے محض ایک اتفاق قرار دیا۔سوشل میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر یہ اتفاق ہے تب بھیم کافی دلچسپ اور ناقابل یقین ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button