شوبز

عائزہ خان نے تمام حدیں پار کردیں،معاملہ کیا نکلا؟

ورسٹائل اداکارہ اور فیشن کی دنیا میں آئیکون مانی جانے والی عائزہ خان نے ایک بار پھر اپنے تازہ ترین شوٹ سے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا

کراچی(شوبز ڈیسک)عائزہ خان نے تمام حدیں پار کردیں،معاملہ کیا نکلا؟رپورٹ کے مطابق ڈراما انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ اور فیشن کی دنیا میں آئیکون مانی جانے والی عائزہ خان نے ایک بار پھر اپنے تازہ ترین شوٹ سے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔نازک نین نقش اور حسن کی ملکہ عائزہ خان پر ویسے تو ہر انداز ، ہر روپ ہی خوب جچتا ہے۔ وہ کچھ بھی پہن لیں فیشن انکے قدموں تلے آجاتا ہے، لیکن اس بار تو انہوں نے دلکشی کی تمام حدیں ہی پار کردیں۔حال ہی میں عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں آسمان سے اتری کوئی اپسرا قرار دیا جارہا ہے۔مذکورہ جھلکیوں میں عائزہ خان فل سلیو باڈی کون آٹ فٹ میں ملبوس ہیں جسکے ساتھ پرل ائیر رنگز اور ہینر اسٹائل کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کہ جیسے یہ سب انکے لک کو چار چاند لگانے کا کام کررہے ہوں۔

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے، ہیئر اسٹائلسٹ اویس رضا، فیشن فوٹوگرافر شہباز شازی، فیشن اسٹائلسٹ علیشے عدنان، ڈیجیٹل کریئٹر اور میک اپ اسٹائلسٹ محمد سلمان عرف سلمان موا کو ٹیگ بھی کیا۔جبکہ عائزہ خان کی دلکشی سے بھرپور یہ تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی وہیں کئی صارفین اور نامور شخصیات کی جانب سے تعریفی پیغامات کے سلسلے شروع ہوگئے۔کسی نے عائزہ کو حسن کی ملکہ قرار دیا دیا، تو کوئی انہیں حسن پری کہتا نظر آیا، اور پھر جہاں تعریف ہوتی ہے وہاں تنقید بھی لازمی ہی ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button