روینہ اور کرشمہ میں کیا اختلاف تھا؟ عامر خان نے بڑا راز فاش کر دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کی مشہور و معروف اداکارہ روینہ اور کرشمہ کپور میں کیا اختلافات تھے؟ اس حوالے سے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے بڑا راز فاش کر کے رکھ دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ہمارا بہت اچھا وقت گزرا لیکن میں یہاں یہ بتانا چاہوں گا کہ فلم کی شوٹنگ بہت مشکل سے مکمل ہوئی تھی، اس وقت میں واحد اداکار تھا جو سیٹ پر وقت پر پہنچتا تھا، سیٹ پر جب روینہ آتی تو کرشمہ چلی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پتہ نہیں مجھے یہ کہنا چاہیے بھی یا نہیں لیکن اس وقت روینہ اور کرشمہ کا درمیان کشید گی چل رہی تھی اور میں سوچتا تھا کی اس فلم کی شوٹنگ آخر کار کیسے ختم ہوگی کیونکہ یہ لوگ ایک ساتھ شوٹ ہی نہیں کر پا رہے تھے۔ انہوں نے فلم کی ریلیز کے فوری بعد آنے والے الجھن بھرے ردعمل پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس فلم کی کہانی عجیب سی تھی، یہ فلم ایک ہفتہ بھی نہیں چل پائی لیکن مجھے اس فلم کی کامیابی پر یقین تھا اور پھر آنے والی ہر نسل نے اس فلم کو پسند کیا۔



