شوبز

بھارت کی شہرہ آفاق فلم شعلے 50برس بعد نئے انداز میں ریلیز کرنے کا فیصلہ

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کی شہرہ آفاق فلم ”شعلے” 50برس بعد ایک بار پھر نئے انداز میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس میں کون کون سی کاسٹ کو شامل کیا گیاہے؟ تفصیل منظر عام پر آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 1975ء میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم ‘شعلے’ بھارت کی سب سے کامیاب اور سپرہٹ فلم سمجھی جاتی ہے جس کے جاندار ڈائیلاگ آج بھی فلمی شائقین کی زبانوں پر ہیں۔ بالی ووڈ ہدایت کار رمیش سپی کی تاریخی فلم ”شعلے ” کی اسٹار کاسٹ میں دھرمیندر، امیتابھ بچن، امجد خان، سنجیو کمار، ہیما مالنی اور جیا بچن شامل تھے۔ اس فلم کے مداحوں کیلئے خوشخبری سامنے آئی ہے کہ فلم شعلے اگلے ماہ 12 دسمبر کو نئے اختتام کے ساتھ دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

میڈیا کے مطابق ماضی میں فلم کے ڈائریکٹر رمیش سپی کو مجبوری کے تحت فلم کا اختتام تبدیل کرنا پڑا تھا تاہم میڈیا کے مطابق فلم کے 50 سال مکمل ہونے پر فلم شعلے کے ڈائریکٹر رمیش سپی نے اعلان کیا کہ اب ناظرین کو وہ اختتام دیکھنے کا موقع ملے گا جو ان کے مطابق شعلے کو مزید تاریخی بنا دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button