شوبز
اداکارہ صبا قمر نے مریم نواز کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف و مشہور اداکارہ صبا قمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نت نئے منصوبوں اور ترقیاتی کاموں پر ان کی تعریفوں کے پال باندھ دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اداکارہ صبا قمر نے مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ میں کچھ عرصے سے پنجاب بھر میں ہونے والی تبدیلی کا مشاہدہ کر رہی ہوں اور مریم نواز کی حالیہ تقریر نے بہتری کے لیے حقیقی عزم کا اظہار کیا، بہتر طرز حکمرانی، عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اٹھایا گیا کوئی بھی قدم تعریف کا مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی سے سب کو فائدہ پہنچے گا اور مجھے امید ہے کہ یہ مثبت تبدیلی پنجاب اور اس کے عوام کے لیے جاری رہے گی۔



