شوبز

سنی دیول کا پاکستان مخالف ڈائیلاگ’ اداکار یاسر حسین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکار سنی دیول کے پاکستان مخالف ڈائیلاگ پر پاکستان کے اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے ان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سنا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے بالی وڈ اداکار سنی دیول کو پاکستان مخالف ڈائیلاگ پر طنزیہ جواب دیا ہے۔وائرل ویڈیو کو یاسر حسین نے اپنے سوشل اکانٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کیا اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ انکل کی تو اپنی آواز نہیں نکل رہی۔ اس ویڈیو پر پاکستانی صارفین نے بھی کمنٹس کیے، کسی نے بالی وڈ اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا تو کسی نے ڈائیلاگ کا مذاق اڑایا۔بھارت نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے حال ہی میں ایک اور پاکستانی مخالف فلم ‘بارڈر 2’ بنائی ہے جس کا مرکزی کردار سنی دیول نے ادا کیا۔ اپنی فلم کی پروموش کے دوران سنی دیول نے فلم کا ایک پاکستانی مخالف ڈائیلاگ ‘آواز کہاں تک جانی چاہیے، لاہور تک’لڑکھڑاتی آواز میں بولا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button