راکھی ساونت کا امتیابھ بچن کو دوسری شادی کرنے کا مشورہ

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ راکھی ساونت نے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو دوسری شادی کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آنے پر سب ہکا بکا رہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ میں امیتابھ بچن سے کہوں گی کہ وہ بالی وڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا کے ساتھ شادی کرلیں، ویسے بھی 2 شادیوں کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ جیا بچن کو کیوں چنا؟ مجھے سمجھ میں نہیں آتا، اداکارہ ریکھا کو کیوں نہیں چنا، جیا بچن اتنی کروڑ پتی اور اربوں پتی ہیں، پھر بھی اچھی شلوار قمیض بھی نہیں پہنتی۔ راکھی ساونت نے جیا بچن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے بال کو ڈائی(ہیر کلر) کریں اور اپنے چہرے پر بوٹاکس کروائیں، آپ امیتابھ بچن کی اہلیہ ہیں، اگر کوئی مجھے کہے کہ امیتابھ بچن کیلئے جیا اور ریکھا میں سے کسی کا انتخاب کرو تو میں ریکھا کا کروں گی۔



