شوبز

اداکارہ عینا آصف نے سینئر اداکاروں کی کالی کرتوتوں کا بھنڈا پھوڑ دیا

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عینا آصف نے سینئر اداکاروں کی کالی کرتوتوں کا بھنڈا پھوڑ دیا ہے جس کے بعد شوبز حلقوں سمیت مداحوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ ”بڑے اسٹارز یا سینئر اداکار سیٹ پر نئے یا چھوٹے اداکاروں کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹوکتے اور ان میں خامیاں نکالتے ہیں”۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ایسے اس لیے کرتے ہیں تاکہ ہم غیر آرام دہ محسوس کریں، سیٹ پر ایسی چیزیں بھی ہوتی ہیں کہ میں کوئی سین کر رہی ہوں اور میرے لیے اہم سین ہے تو وہ لوگ باتیں شروع کردیں گے یا کچھ ایسا کریں گے کہ دھیان بٹے۔ عینا آصف نے کہا کہ ”کبھی کبھی ایسے ہوتا ہے کہ اگر ہم کچھ بول دیں تو وہ ہمیں ایسے دیکھیں گے جیسے ہم نے پتا نہیں کتنی احمقانہ بات کردی لیکن ہمیں پتا ہوتا ہے کہ یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں تھی”۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button