15رکنی امریکی تجاویز، ایران کا باضابطہ جواب، نیا کٹا کھل گیا

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی جانب سے امریکا کی طرف سے بھیجی جانے والے 15رکنی تجاویز کا باضابطہ جواب ‘ نیا کٹا کھل گیا، جنگ بند ی ہو گئی یا پھر ایک نیا محاذ کھلے گا؟
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ سفارت کاری کا عمل رکا نہیں، امریکا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے تو راستہ نکالا جا سکتا ہے۔ ایران نے 15 رکنی امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوا دیا ہے۔
دوسری جانب ایران کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ پاکستان کے ذریعے ملی امریکی تجاویز کا جائزہ لیا ہے، ایران کا ماننا ہے کہ امریکی تجاویز یکطرفہ اور غیرمنصفانہ ہیں، امریکی تجاویز صرف امریکا اور اسرائیلی مفاد میں ہیں۔ ایرانی عہدیدار کے مطابق پاکستان کو مقف دیا تھا کہ امریکی تجاویز میں ضروری تقاضوں کی کمی ہے، ابھی تک مذاکرات کے لیے کوئی انتظام نہیں ہوا ہے، اس مرحلے پر بات چیت کا کوئی منصوبہ ابھی نظر نہیں آتا، پاکستان اور ترکیے امریکا ایران کے درمیان کامن گرانڈ بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔



