شوبز
فلم ”بلھا” نے اب تک کتنے کروڑ کا بزنس کیا؟

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کے مشہور و معروف اداکار شان شاہد کی ایکشن فلم ”بلھا” نے اب تک کتنے کروڑ کا بزنس کیا؟ اس حوالے سے اعدادو شمار سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں مجموعی طور پر 15 کروڑ 29 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔ دوسرے ہفتے میں بھی سنیما گھروں میں فلم بینوں کا رش دیکھا گیا۔ فلم کے میکرز کا کہنا ہے کہ بلھا کو زبردست رسپانس مل رہا ہے، امید ہے فلم آئندہ دنوں میں بھی اچھی کارکردگی دکھائے گی۔



