بہادر خاتون پولیس آفیسرشہربانوکی شادی کی تیاریاں شروع کردی گئیں
شہر بانو کا پہلے ہی نکاح ہوچکا ہے اور ان کی تصاویر بھی سامنے آچکی ہیں، اب ان کی رخصتی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں
لاہور (کھوج نیوز)بہادر خاتون پولیس آفیسرشہربانوکی شادی کی تیاریاں شروع کردی گئیں،رپورٹ کے مطابق لاہور کے بازار اچھرہ میں ایک خاتون کو ہجوم سے بچانے میں کامیاب ہونیوالی پولیس افسر شہر بانو نقوی کی شادی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور ان کے ہونیوالے دولہا کے بارے میں بھی تفصیلات سامنےآگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہر بانو کا پہلے ہی نکاح ہوچکا ہے اور ان کی تصاویر بھی سامنے آچکی ہیں، اب ان کی رخصتی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور جمعرات کو ان کی رخصتی ہوگی، اطلاعات کے مطابق ان کا ولیمہ اتوار کو لاہور میں ہوگا ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ان کا رشتہ منڈی بہاوالدین کے امیرزادے سید اشتر نقوی المعروف بگھے شاہ گروپ آف کمپنیز ، رائل سوئس ہوٹل لاہور کے مالک کے ساتھ طے پایا ہے، ذرائع بتاتے ہیں کہ خاتون پولیس افسر کے سسرال کے پٹرول پمپ بھی ہیں اور کنسٹرکشن کے کاروبار سے بھی منسلک ہیں، شہر بانو کی رخصتی کیلئے منڈی بہاوالدین سے ہی بارات آئے گی ، پری ویڈیونگ تقریبات تین چار دن پہلے سے شروع ہوگئی ہیں، قوالی نائیٹ کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان کی تقریب ولیمہ لاہور رائل سوئس ہوٹل میں 28 اپریل کو منعقد ہوگی۔