سوشل ایشوز
سیہون میں پاگل کتوں کے حملے 7 بچے زخمی
پاگل کتوں نے علاقے میں ایک ہی دن میں 12 گھنٹوں کے دوران راہ گیر بچوں پر حملے کرکے 7 بچوں کو زخمی کردیا
سیہون(نمائندہ کھوج نیوز) سیہون میں12 گھنٹوں کے دوران پاگل کتوں کے حملوں سے 7 بچے زخمی ہوگئے جس کے بعد شہریوں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل سیہون کے نواحی گاؤں کرم پور میں آوارہ کتوں کی بہتات سے علاقے میں شدید خوف و ہراس کی کیفیت طاری ہوگئی ہے۔ پاگل کتوں نے علاقے میں ایک ہی دن میں 12 گھنٹوں کے دوران راہ گیر بچوں پر حملے کرکے 7 بچوں کو زخمی کردیا، بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب علاقہ مکینوں نے یونین کونسل چنہ کی انتظامیہ سے پاگل کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔