شوبز

بھارتی ٹی وی کے معروف اداکار ویون ڈیسنیا نے اسلام کب قبول کیا؟

میں نے چند سال قبل رمضان کے مہینے میں ہی اسلام قبول کیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ یہ مہینہ میرے دل کے بہت قریب ہے: اداکار ویون ڈیسنیا

بھارت(شوبز ڈیسک) بھارتی ٹی وی کے معروف اداکار ویون ڈیسنیا نے اسلام کب قبول کیا؟ اس حوالے سے انہوں نے بڑے راز سے پردہ فاش کر کے شوبز حلقوں میں کھلبلی مچا دی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار ر ویوین ڈیسینا کا کہنا ہے کہ رمضان میں اسلام قبول کیا اور یہ مہینہ درحقیقت میرے دل کے بہت قریب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے چند سال قبل رمضان کے مہینے میں ہی اسلام قبول کیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ یہ مہینہ میرے دل کے بہت قریب ہے، دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد یہ میرا چھٹا رمضان ہے اور اللہ کے فضل سے میں ہر سال رمضان کے روزے رکھتا ہوں۔

اداکار کہنا تھاکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ رمضان کا مہینہ اپنی فیملی کے ساتھ بحرین میں گزاروں، اس سے انکار نہیں کروں گا کہ شروعات میں میرے لیے روزے رکھنا خاصا مشکل تھا کیوں کہ میں کافی اور پانی کے بغیر نہیں رہ سکتا لیکن اب میرے اہل خانہ اور دوست بھی سوچتے رہتے ہیں کہ میں 13 یا 14 گھنٹے تک پانی یا کافی کے بغیر کیسے رہ لیتا ہوں ، اللہ کے فضل سے میرے لیے روزوں کا سفر آسان ہوگیا ہے۔اداکار ویوین ڈیسینا نے کہا کہ رمضان کے مہینے کے روزے مسلمانوں پر فرض کیے گئے ہیں کیونکہ یہ اسلام کے5 بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے، اس لیے میں 30 روزے اس وقت تک رکھتا ہوں جب تک بیماری جیسا عذر درپیش نہ ہو ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button