سوشل ایشوز

شہریوں کیلئے بری خبر، چاول، چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ

مارکیٹ میں ایکس مل 50 کلو چینی کا تھیلا 200 روپے بڑھ کر 6950 روپے کا ہوگیا،ہول سیل میں چینی 139 اور پرچون میں 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور(کھوج نیوز) شہریوں کے بری خبر آگئی، حکومت نے ایک بار پھر اوپن مارکیٹ اورہول سیل میں چاول ،چینی،درجہ سوم کے گھی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں ایکس مل 50 کلو چینی کا تھیلا 200 روپے بڑھ کر 6950 روپے کا ہوگیا،ہول سیل میں چینی 139 اور پرچون میں 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ درجہ سوم گھی 16 کلوگرام پیک 500 روپے مہنگا ہوگیا۔ اس کے علاوہ درجہ سوم فی کلوگرام گھی آئل 340 سے 370 روپے کا ہوگیا، جبکہ پرانا چاول 30 روپے بڑھ کر 380 روپے فی کلوگرام ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button