قانون کے محافظوں نے ہی قانون کا مذاق اڑا ڈالا
پنجاب پولیس کی وردی پہنے اہلکاروں کو پتنگ اڑاتے دیکھا جاسکتا ہے' اہلکاروں کی شناخت کی کوشش کر رہے ہیں: پولیس احکام کا مؤقف بھی سامنے آگیا
لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کھو کھاتے، قانون کے محافظوں نے ہی قانون کا مذاق اڑا ڈالا، پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی پتنگ اڑاتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کمیکل ڈور گردن پر پھرنے سے شہریوں کی اموات کے بعد پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈان جاری ہے لیکن دوسری ہی جانب پولیس اہلکاروں کی خود پتنگ اڑانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کی خود پتنگ اڑانے کی ویڈیو سامنے آگئی، پنجاب پولیس کی وردی پہنے اہلکاروں کو پتنگ اڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے شناخت کی کوشش کررہے ہیں، یاد رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پتنگ کی دوڑ گلے پر پھرنے سے 22 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔