سوشل ایشوز

لاہور:گندم کی قیمت میں بڑا اضافہ

گندم کی قیمت میں 50 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2930 روپے کا ہو گیا

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب میں گندم کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد صوبے کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 4800 روپےسے بڑھ گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق پنجاب میں گندم کی قیمت میں 50 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2930 روپے کا ہو گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کا 15 کلو والا تھیلا 2500 روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق  آٹے کا 10 کلو والا تھیلا 1470 روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button