لاہور ‘ 3دن میں سے خواتین سے زیادتی اور تشدد کے واقعات میں اضافہ
نواب ٹائون، ہنجروال، مناواں، ہربنس پورہ، ساندہ، سبزہ زار اور گرین ٹائون کے علاقوں میں خواتین سے زیادتی و تشدد کے واقعات منظر عام پر آئے
لاہور(کھوج نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں 3 دن میں خواتین سے زیادتی اور تشدد کے واقعات میں کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی تشویشناک رپورٹ سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 3 دنوں میں لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں یونیورسٹی طالبہ کو کلاس فیلو نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ہنجروال میں نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی کی گئی۔ مناواں میں لڑکی کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق ہربنس پورہ میں جہیز کا تقاضہ پورا نہ کرنے پر سسرالیوں نے بہو پر تشددکیا۔ ساندہ میں بیوی پر شوہر اور سسرالیوں نے تشددکیا۔ سبزہ زار میں بہو پر سسرالیوں نے تشدد کیا۔گرین ٹاؤن میں شوہر اور سسر نے خاتون کا سر مونڈ دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام واقعات کے مقدمات درج ہیں، ملزمان کو جلدگرفتار کرلیا جائیگا۔