پاکستان

مریم نواز نے پتنگ بازوں کے گرد گھیرا تنگ کرنیکا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کردی

لاہور(کھوج نیوز) مریم نواز نے پتنگ بازوں کے گرد گھیرا تنگ کرنیکا اعلان کر دیا ‘ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے پے درپے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے سدباب کے لئے مہم چلانے کاحکم دے دیا، وزیراعلیٰ نے پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کردی، مریم نواز نے چیف سیکرٹری کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، آئی جی پنجاب سے 48 گھنٹے کے اندر فیصل آباد میں پتنگ بازی سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، مریم نواز نے کہا کہ آئی جی معصوم نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کریں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ پابندی کے باوجود صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے واقعات کا ہونا افسوسناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button