ٹیکنالوجی

یوٹیوب میں حیران کن فیچر کا اضافہ کر دیا گیا

ملٹی ویو نامی یہ فیچر یوٹیوب ٹی وی ایپ کے لیے تو کچھ عرصے سے دستیاب تھا مگر اب اسے موبائل صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیوب میں حیران کن فیچر کا اضافہ کر دیا گیا ‘ گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام ہو رہا ہے جس کے بعد نیا فیچر متعارف کروایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا نے بتایا ہے کہ یوٹیوب میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔ ملٹی ویو نامی یہ فیچر یوٹیوب ٹی وی ایپ کے لیے تو کچھ عرصے سے دستیاب تھا مگر اب اسے موبائل صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر آئی او ایس اور آئی پیڈ ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین یوٹیوب کی 4 ویڈیوز بیک وقت دیکھ سکیں گے۔ یہ فیچر مستقبل قریب میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فی الحال یہ فیچر مخصوص اسپورٹس چینلز پر کام کرے گا مگر بتدریج اس کا دائرہ توسیع کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button