سوشل ایشوز

ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ،عوام کے ہوش اُڑ گئے

بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 70 ڈالر فی میٹرک ٹن اضافہ کیا گیا ہے

لاہور(کھوج نیوز)عوام کے ہوش اُڑا دئیے گئےایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر من مانا اضافہ کردیا گیا جس پر صارفین شدید احتجاج کرہے ہیں، فی کلو 10 روپے اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی، اس سے قبل ایل پی جی فی کلو کے حساب سے کہیں پر 200 اور کہیں پر 201 روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 70 ڈالر فی میٹرک ٹن اضافہ کیا گیا ہے، جس کے  بعد مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا۔

مذکورہ اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 201 روپے سے بڑھ کر210 روپے پر پہنچ گئی جبکہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2495 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 9580 روپے ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ 2 کمپنیوں کے درمیان تنازع کے باعث ایل پی جی کا جہاز بندرگاہ سے واپس روانہ ہوگیا ہے، کنڑ پساکھی فیلڈ بند ہونے سے 255 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہے، ایل پی جی کی مسلسل فراہمی نہ ہونے سے ڈیمانڈ اور قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی جہاز بغیر ایل پی جی ڈسچارج پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا، 22 جون 2023 کو الماہہ نامی جہاز1888.078میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پاکستان پہنچا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی جہاز الماہہ ایک ماہ 22 دن بعد گیس سپلائی دیے بغیر واپس روانہ ہوا، جہاز کے کھڑے رہنے کی وجہ سے ساڑھے سات ہزار ڈالر یومیہ ڈیمرج کی مد میں ادا کیے گئے۔ مذکورہ جہاز ہفتے کی صبح 4 بجکر 15 منٹ پر 1 لاکھ جرمانہ ادا کرکے واپس چلا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button