انٹرنیشنل

قونصلیٹ کی عمارت پرپرچم،سعودی عرب نےایران میں ایک اوربڑا قدم اُٹھا لیا

سعودی عرب کے سفارت خانے نے ایران اور مملکت کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

مشہد(ویب ڈیسک) قونصلیٹ کی عمارت پرپرچم،سعودی عرب نےایران میں ایک اوربڑا قدم اُٹھا لیا،ایران کے شہر مشہد میں سعودی قونصلیٹ کی عمارت پر سعودی عرب کا پرچم لگا دیا گیا۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دارالحکومت تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے ایران اور مملکت کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کئی سال کے سفارتی تعطل کے بعد رواں سال چین کی ثالثی سے سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button