سوشل ایشوز

مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی قیمتوں میں حیران کن کمی

ا وگرا نے ماہ نومبر 2023کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا'جس کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کی گئی ہے

کراچی (کھوج نیوز) مہنگائی کی ستائی عوام کے لئے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافہ کے باجود حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں حیران کن کمی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کردی ہے۔ ا وگرا نے ماہ نومبر 2023کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 117 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 452 روپے کم کی گئی ہے۔کمی کے بعد ایل پی جی 261 کے بجائے251 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر3080روپے کے بجائے 2962روپے اور کمرشل سلنڈر11849 روپے سے کم ہوکر 11397 روپے میں دستیاب ہوگا۔ایل پی جی کی سرکاری پیداواری قیمت میں 8437 روپے فی میٹرک ٹن کمی کی گئی ہے۔ اوگرا کے مطابق ڈالر کی قیمت کنٹرول ہونے کے باعث ایل پی جی کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل پی جی کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button