سوشل ایشوز

جعلی و مضر صحت بیوریجز تیار کرنیوالوں کیخلاف آپریشن’ سینکڑوں بوتلیں ضبط

فوڈ سیفٹی ٹیم کا گھر میں چھپ کر جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس بنانے والے یونٹ پر چھاپہ، 1440 بوتلیں ضبط' سینکڑوں جعلی لیبلز اور خام مال بھی برآمد

لاہور (سپیشل رپورٹر، آن لائن) جعلی و مضر صحت بیوریجز تیار کرنیوالوں کیخلاف آپریشن۔۔فوڈ سیفٹی ٹیم کا کامونکی میں گھر میں چھپ کر جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس بنانے والے یونٹ پر چھاپہ، 1440 بوتلیں ضبط کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق 2043لیٹر بیوریجز، 1000 خالی بوتلیں، فلنگ پلانٹ، گیس سلنڈر، جعلی لیبلز، سویٹنر، اور خام مال برآمد کر لی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ و یجیلینس ٹیم کی خفیہ اطلاع بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکی ۔جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس پر معروف کمپنیوں کے لیبلز لگا کر چھوٹی دکانوں اور شادی ہالز پر سپلائی کیے جاتے تھے۔۔مضر صحت غیر معیاری بیوریجز تیار کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ مضر صحت پلپ، سویٹنر اور کیمیکلز کے استعمال پر یونٹس پر کارروائی کی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ اشیائے خورونوش کی تیاری کیلئے پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین پر عملدرآمد ہر صورت لازم ہے۔غیر معیاری جوسز اور بیوریجزکا استعمال متعددموذی امراض کا باعث بنتا ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ اپنی خوراک کے چناؤ میں انتہائی محتاط رہیں۔عوام الناس روز مرہ کی بنیاد پر غذائیت سے بھرپور خوراک کو اپنائیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہاپنے اردگرد غیر میعاری خوراک تیار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہیلپ لائن نمبر 1223، فیس پک پیج یا ویب سایئٹ پراطلاع کریں۔

بجلی کے یونٹ میں اضافہ، انجمن تاجران کا حکومت کیخلاف طبل جنگ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button