پاکستان

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ‘ شہری خوف وہراس میں مبتلا

گزشتہ ماہ 9 تاریخ کو بھی سوات مالاکنڈ، بٹ خیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی ریکٹر سکیل شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی

سوات(نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن )سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ‘ شہری خوف وہراس میں مبتلا ‘ سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 90 کلو میٹر رہی جبکہ اس کا مرکز پاک افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔گزشتہ ماہ 9 تاریخ کو بھی سوات مالاکنڈ، بٹ خیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی ریکٹر سکیل شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 124 کلو میٹر تھی۔تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

جعلی و مضر صحت بیوریجز تیار کرنیوالوں کیخلاف آپریشن’ سینکڑوں بوتلیں ضبط

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button