پاکستان

نواز شریف نے شہباز شریف کو جیل بھجوانے کی پلاننگ مکمل کرلی؟ پرویز الٰہی کا دعویٰ

نوازشریف خود تو تاحیات نااہل اور بھگوڑا ہے، شہباز شریف نے اپنے بھائی کی ضمانت دی ان کے خلاف بھی کیس ہونا چاہئے : پرویز الٰہی کا بیان

لاہور (جنرل رپورٹر، آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف جیسے مفرور مجرم کی سربراہی میںحکومتی اجلاس قوم اور اداروں کے ساتھ سنگین مذاق ہے، نوازشریف خود تو تاحیات نااہل اور بھگوڑا ہے، شہباز شریف نے اپنے بھائی کی ضمانت دی ان کے خلاف بھی کیس ہونا چاہئے، اب شاید نوازشریف اپنے بھائی شہبازشریف کو نااہل کروا کے اور جیل بھجواکر مریم کا راستہ صاف کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا غیر آئینی مطالبات پر مبنی اعلامیہ سپریم کورٹ کے امور میں کھلی مداخلت ہے، حکومتی اعلامیے میں سپریم کورٹ کے خلاف دھمکی آمیز اور توہین آمیز زبان استعمال کی گئی ہے، حکومت بائیکاٹ کی دھمکی دے کر سپریم کورٹ کو بلیک میل نہیں کر سکتی نہ ہی اس بائیکاٹ کا عدالتی کارروائی اور فیصلے پر کوئی اثر ہوگا، پی ڈی ایم کی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی ہے، الیکشن رکوانے کیلئے حکومت کا آخری حربہ بھی انشاء اللہ ناکام ثابت ہو گا، الیکشن کی راہ میں حائل رکاوٹیں انشاء اللہ جلد دور ہوجائیں گی۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت سب پرانے اتحادیوں سے رابطے بحال ہو چکے ہیں، ایم کیوایم کو پی ڈی ایم سے اتحاد کا سیاسی طورپر بہت نقصان ہوا ہے، ایم کیوایم کے اندر یہ سوچ موجود ہے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مزید چلنے کا کوئی فائدہ نہیں، بلوچستان حکومت اور جی ڈی اے میں بھی حکومت کی آئین اور ملک دشمن پالیسیوں پر سخت تحفظات پائے جاتے ہیں، عمران خان جلد انشاء اللہ تمام ہم خیال جماعتوں کا اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ‘ شہری خوف وہراس میں مبتلا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button