شوبز

مفت آٹے کی تقسیم کے دوران اموات ،صبا قمر اور علی ظفر نے سوال اُٹھا دیا

فر نے لکھا کہ ملک کے حالات دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے، غریب طبقہ مشکلات کا سامنا کرتا ہے جبکہ امیر طبقہ لڑائی جھگڑوں میں مصروف رہتا ہے


کراچی(کھوج نیوز) ملک بھر میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران ہونے والی اموات پر اداکارہ صباقمر اور علی ظفر بھڑک اُٹھے،رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف شوبز شخصیات نے ملک میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران ہونے والی بھگڈر، بدنظمی اور اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔نامور اداکارہ صبا قمر نے واقعے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یااللہ رحم، کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔گلوکار علی ظفر نے نامور اینکر ماریہ میمن کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کیا جس میں اینکر نے آٹے کی تقسم کے دوران ہونے والی بھگدڑ کی ویڈیو شیئر کی تھی۔علی ظفر نے لکھا کہ ملک کے حالات دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے، غریب طبقہ مشکلات کا سامنا کرتا ہے جبکہ امیر طبقہ لڑائی جھگڑوں میں مصروف رہتا ہے، ہم سب کو غریب عوام کی خاطر مل کر کام کرنے کے مشکل صورتحال کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔

سپریم کورٹ کو ایک شخص کے رحم وکرم پر کیوں نہیں چھوڑا جاسکتا؟نئی بحث کا آغاز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button