شوبز
قابل اعتراض لباس؛عرفی جاوید کے بیان پرسوشل میڈیاصارفین حیران
واضح رہے کہ عرفی جاوید بھارتی میڈیا اور فیشن حلقوں میں اپنے عجیب و غریب لباس اور سوشل میڈیا
بالی ووڈ(ویب ڈیسک)بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ عرفی جاوید نے کہا ہے کہ وہ ان تمام افراد سے معذرت خواہ ہیں جنہیں ان کے قابل اعتراض لباس کی وجہ سے تکلیف پہنچی اور جذبات مجروح ہوئے۔اپنے ایک ٹوئٹ میں 25 سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ آئندہ لوگ مجھے ایک تبدیل شدہ عرفی جاوید کے طور پر دیکھیں گے۔ ان کی اس معذرت پر جہاں کچھ پرستاروں نے یہ سوال کیا کہ معاملہ کیا ہے؟ تو دوسرے اپریل فول ڈے سے ایک روز قبل ان کی اس ٹوئٹ کی ٹائمنگ پر حیران ہوئے اور یہ سمجھتے رہے کہ وہ مذاق کررہی ہیں۔واضح رہے کہ عرفی جاوید بھارتی میڈیا اور فیشن حلقوں میں اپنے عجیب و غریب لباس اور سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کا احساس دلانے والی حرکتوں کی وجہ سے معروف ہیں۔
مفت آٹے کی تقسیم کے دوران اموات ،صبا قمر اور علی ظفر نے سوال اُٹھا دیا