سوشل ایشوز

پشاور کے بازاروں میں تجاوزات، عوام کا چلنا محال، انتظامیہ خاموش

مصروف ترین بازاروں میں تجاوزات کی وجہ سے رش اور ٹریفک مسائل جنم لینے لگے ' انتظامیہ کو سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود خاموشی سوالیہ نشان؟

پشاور(آن لائن) صوبائی دارلحکومت پشاور کے بازاروں میں تجاوزات کے باعث چلنا محال ہو چکا ہے شہر کے مصروف ترین بازاروں میں تجاوزات کی وجہ سے جہاں رش رہتا ہے وہی ٹریفک کا بحران بھی بڑھنے لگا تاہم متعلقہ حکام کو تجاوزات کے خاتمہ میں مکمل طور پر نا کام دکھائی دینے لگی ۔

اس سے بازاروں کی خوبصورتی بھی ماند پڑ گئی اور رش کی وجہ سے ہر جگہ گندگی کے ڈھیر بھی لگے ہوتے ہے شہر کے بازاروں صدر ،نوتھیہ بازار ،بورڈ ،قصہ خوانی ،ہشتنگری اور دیگر مصروف بازاروں میں تجاوزات کے باعث پیدل چلنا محال ہو چکا ہے فٹ پات پر بھی ریڑھیاں اور دکانیں سج گئے ہیں جس سے بازاروں میں ٹریفک کا بحران بھی جنم لینے لگا اور ان بازاروں کی خوبصورتی بھی مانند پڑھ چکی ہے تاہم متعلقہ حکام بازاروں سے تجاوزات کے خاتمہ کرنے میں بے بس دکھائی دینے لگے ۔

نادہندگان گاڑیاں چلانے والے مالکان کے گرد شکنجہ تیار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button