کھیل

محمد عامر نے بابراعظم اور شاہین آفریدی کے متعلق سنسنی خیز انکشاف کر ڈالا

بابراعظم دنیا کے بہترین کھلاڑ ی، شاہین شاہ آفریدی میں ایک کامیاب کپتان ثابت ہو سکتے ہیں ، محمد عامر کا بھارتی چینل کو انٹرویو

دوحا(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن ) فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ بابراعظم دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں تاہم میدان پر اترنے کے بعد دوستی پیچھے رہ جاتی ہے، میری اور بابراعظم سے متعلق خبروں کے باعث ایونٹ کو ہائپ ملی۔

دوحا میں جاری لیجنڈز لیگ کے موقع پر بھارتی چینل کو انٹرویو میں محمد عامر سے سوال کیا گیا کہ، کیا شاہین آفریدی بطور کپتان پی ایس ایل میں کچھ مختلف کرنے کی کوشش کر تے رہے ہیں؟ جس عامر نے جواب دیا کہ موجودہ دور میں کرکٹ بہت تیز ہوگئی ہے، آپکو فیصلے سیکنڈوں میں لینے پڑتے ہیں جبکہ ٹیکسٹ بْک اب بیکار ہوچکی ہے۔ شاہین کا اوپر آکر بیٹنگ کرنا اور ففٹی بنانا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ بیٹنگ کی پریکٹس کررہے ہیں۔

بابراعظم سے متعلق سوال پر فاسٹ بولر نے کہا کہ بابراعظم دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں تاہم میدان پر اترنے کے بعد دوستی پیچھے رہ جاتی ہے، میری اور بابراعظم سے متعلق خبروں کے باعث ایونٹ کو ہائپ ملی۔ فرنچائز کرکٹ میں ایسے مقابلے ہونے چاہئیں تاکہ ایونٹ کو سنسنی خیز بنایا جاسکے، سوشل پر لوگ ویڈیوز ایڈیٹ کرتے رہتے ہیں۔بھارت میں شیڈول ایک روزہ ورلڈکپ 2023 سے متعلق سوال پر محمد عامر نے قومی ٹیم کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کو ورلڈکپ میں اسپن ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے کی ضرورت ہے، جس کے پاس زیادہ اچھا اسپنر ہوگا اس ٹیم کیلئے آگے بڑھنا اتنا آسان ہوگا۔

پشاور کے بازاروں میں تجاوزات، عوام کا چلنا محال، انتظامیہ خاموش

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button