کھیل

ٹی ٹوئنٹی کی قیادت ملتے ہی شاداب خان کا چونکا دینے والا بیان

اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہوں، افغانستان کیخلاف سیریز میری قیادت میں نوجوان ٹیم کو لڑتا دیکھیں گے، شاداب خان

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر’ آن لائن )افغانستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لئے قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ قیادت کی ذمہ داری ملنے پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہوں،نوجوان ٹیم کو لڑانا چاہتا ہوں تاکہ دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں۔

شاداب خان نے کہا کہ شاداب خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے ملک کی نمائندگی کا موقع دیا، میری کوشش ہوگی 22 کروڑ عوام کا سر فخر سے بلند کروں، تمام صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے جیت کی کوشش کریں گے۔مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے، اپنی قابلیت کے مطابق نبھانے کی کوشش کروں گا۔انہوںنے کہا نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم شاندار ہے، ینگ ٹیم کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں، ینگ ٹیم میں انرجی ہوتی ہے، کوشش کروں گا کہ یہ انرجی خود بھی لوں، یہ ایک دلچسپ سیریز ہو گی عماد وسیم، فہیم اشرف، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان اور صائم ایوب جیسے کرکٹرز بہرین فارم میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عماد وسیم اور فہیم اشرف بہترین آل راؤنڈرز ہیں انکے ٹیم میں شامل ہونے سے مڈل آرڈر مضبوط ہوگا جبکہ میں خود بطور کپتان ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا ۔شاداب نے مداحوں سے اپیل کی کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں،کوشش کریں کہ جس طرح پی ایس ایل کے میچز دلچسپ ہوئے، یہ سیریز بھی اسی طرح ہو۔

محمد عامر نے بابراعظم اور شاہین آفریدی کے متعلق سنسنی خیز انکشاف کر ڈالا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button