سوشل ایشوز

جان بچانے والی ضروری ادویات کی شدید قلت’ مریض پریشان

دواساز کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی غیر اعلانیہ پیداوار روکنے سے زندگی بچانے والی دواؤں سمیت کئی دوسری دوائیں نایاب ہوگئی ہیں

جڑانوالہ (نمائندہ کھوج نیوز)جڑانوالہ سمیت ملک بھر میں جان بچانے والی ضروری ادویات کی قلت شدت اختیار کرگئی۔رپورٹس کے مطابق دواساز کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی غیر اعلانیہ پیداوار روکنے سے زندگی بچانے والی دواؤں سمیت کئی دوسری دوائیں نایاب ہوگئی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے کے 41 اضلاع کے میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز پر کینسر، امراض قلب، اعصابی عارضے کے علاج کے لیے ادویات سمیت متعدد ضروری اینٹی بائیوٹک دستیاب ہی نہیں ہیں فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے مطابق دواؤں کی پیداواری لاگت حکام کی طرف سے دی گئی قیمت سے زیادہ ہے جس کے باعث ملٹی نیشنل اور مقامی فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ضروری ادویات کی تیاری بند کر دی ہے۔حکام کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ ادویات کی قلت سے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رمضان المبارک کی آمد سے قبل چینی کی قیمت نے سنچری مکمل کرلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button