نگرنگرسے

رمضان المبارک کی آمد سے قبل چینی کی قیمت نے سنچری مکمل کرلی

اوپن مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 105 روپے تک پہنچ گئی، یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

جڑانوالہ (نمائندہ کھوج نیوز)جڑانوالہ میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل چینی کی قیمت کی سنچری مکمل ہو گئی، اوپن مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 105 روپے تک پہنچ گئی، یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا جبکہ کمر توڑ مہنگائی سے پریشان عوام کو حکومت نے مزید ریلیف دینے کے بجائے پہلے سے دیے جانے والے ریلیف میں مزید کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی سٹورز پر کٹوتی کے ساتھ رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔ رواں سال ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے، تاہم حکومت نے غریب اور متوسط طبقے کو رمضان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں رمضان پیکیج میں 3 ارب 28 کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز پر 4 ارب 99 کروڑ 70 لاکھ روپے کا رمضان ریلیف پیکیج منظور کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال پی ٹی آئی حکومت نے 8 ارب 28 کروڑ روپے کا رمضان پیکیج دیا تھا، اس سال رمضان ریلیف پیکیج ٹارگٹڈ اور ان ٹارگٹڈ سبسڈی پر مشتمل ہو گا، پیکیج کے تحت 19 اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے گھی، چائے پر 100، 100 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی، آٹے پر فی کلو 51 روپے 92 پیسے کی سبسڈی دی جائے گی، چینی، دودھ اور مشروبات پر 30، 30 روپے سبسڈی ہو گی۔بیسن اور کھجور پر فی کلو 50 اور آئل پر 25 روپے کی سبسڈی ہو گی، رمضان پیکیج کے تحت دالوں، چاول پر 20، 20 روپے کی سبسڈی ہوگی۔ بی آئی ایس پی مستحقین کے سوا آٹے پر فی کلو 27 روپے 12 پیسے کی سبسڈی ہو گی، چینی 11 اور گھی پر فی کلو 25 روپے کی سبسڈی ہو گی، دالوں اور چاول پر فی کلو 20، 20 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ گھی 25، بیسن اور کھجور پر 50، 50 روپے کی سبسڈی دی جائے گی، ٹارگٹڈ سبسڈی کی مد میں 3 ارب 84 کروڑ 45 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹارگٹڈ سبسڈی کی مد میں ایک ارب 15 کروڑ 25 لاکھ روپے جبکہ رمضان پیکیج کی مہم کیلئے 14 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ’ شازیہ مری کی نااہلی معاملہ سندھ ہائی کورٹ بھجوا دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button